Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہنگس جوڑی کا چائنا اوپن ٹرافی پر قبضہ

ہنگس جوڑی کا چائنا اوپن ٹرافی پر قبضہ

بیجنگ۔9 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)سوئس ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگس اور ان کی ساتھی کھلاڑی چن ینگ نے فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے چائنا اوپن ویمنز ڈبلز کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ فاتح جوڑی نے چیک جمہوریہ کی اینڈریا اور ہنگری کی تائما کوشکست سے دوچار کیا۔ بیجنگ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور تائیوان کی چن یانگ جین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جوڑی اینڈریا ہلاواکوا اور ہنگری کی تائما بیبوس کو راست سٹوں میں 6-1,6-4 سے شکست دی۔

TOPPOPULARRECENT