Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ہنی پریت نے بھی ’کرواچَوتھ‘ کا برت رکھا

ہنی پریت نے بھی ’کرواچَوتھ‘ کا برت رکھا

چنڈی گڑھ،9اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جیل میں 20 سال کی سزا کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت نے بھی جو اس وقت ہریانہ کے پنج کولہ میں تشدد اور سرکشی کے معاملوں میں چھ دن کی پولیس ریمانڈ پر ہے ، کروا چَوتھ کا برت رکھا۔ ذرائع کے مطابق ہنی پریت نے پورے دن کچھ نہیں کھایا اور بیچ بیچ میں پانی پیتی رہی۔ دن میں اس سے کھانے کیلئے کئی بار پوچھا گیا لیکن اس نے منع کردیا اور رات تقریباً پونے نو بجے چاند نکلنے پر اپنا برت توڑا ۔ تاہم ہنی پریت کے برت کے دوران اس سے پوچھ گچھ میں کوئی چھوٹ نہیں ملی۔ الگ الگ پولیس افسران وقفہ وقفہ سے اسے پوچھ گچھ کیلئے وہاں پہنچتے رہے اس دوران وہ کئی بار ڈیرہ کی یادوں کو لے کر جذباتی بھی ہوگئی۔ ڈیرہ سربراہ کی صحت اور درازئ عمر کیلئے سادھویاں اور وہا ں موجود مرد ڈیرہ میں واقع اسکول اور کالج کی طالبات کروا چوتھ کا برت رکھتی رہی ہیں ۔
اور ڈیرہ سربراہ کا دیدار کرنے کے بعد بھی اپنا برت توڑتی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT