Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / ہنی پریت کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع

ہنی پریت کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع

پنچکولہ۔ 10 اکتوبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ پولیس ،عصمت دری کے معاملو ں میں 20 سال کی سزا کاٹ رہے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولیبیٹی ہنی پریت عرف پرینکا تنیجا کا چھ دن کا ریمانڈ ختم ہونے کے بعد اُسے آج عدالت میں پیشکیا جہاں مزید تین دن یعنی 13 اکتوبر تک ریمانڈ میں توسیع کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہنی پریت نے ریمانڈ کے دوران کوئی انکشاف نہیں کیااور وہ پوچھ تاچھ کررہے افسران کے بیشتر سوالوں کا گول مول جواب یا پھر انہیں گمراہ کرتی رہی ہیں۔ ہینی پریت سے حقائق معلوم کرنے کیلئے ریمانڈ کے دوران پولیس کئی جگہ لے گئی لیکن اُسے ناکامی ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT