Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / ہوائی کے کئی شہروں کو آتش فشاں پہاڑوں سے خطرہ

ہوائی کے کئی شہروں کو آتش فشاں پہاڑوں سے خطرہ

VOLCANO, MAY 20 :- Sean Bezecny, 46, of Houston, Texas, poses for a photo as ash erupts from the Halemaumau Crater near the community of Volcano during ongoing eruptions of the Kilauea Volcano in Hawaii, U.S., May 19, 2018. REUTERS-6R

پافوا( امریکہ ) ۔20مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہوائی کے آتش فشاں پہاڑ کلائیا کے پھٹ پڑنے کے کئی ہفتوں بعد جزائر ہوائی کے کئی شہروں کو مختلف آتش فشاں پہاڑوں سے خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ کئی افراد اپنے گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں کیونکہ آتش فشاں پہاڑوں سے اگلنے والے لاوے سے کئی مکانات جھلس کر راکھ کا ڈھیر ہوگئے ہیں ۔ چنانچہ عوام اپنے گھروں سے فرار ہورہے ہیں ۔ بھانپ کا کثیف بادل پورے جزائر ہوائی میں پھیلا ہوا ہے اور آسمان کی طرف اٹھ رہا ہے ۔ عہدیدار عوام کے تحفظ کیلئے تاکہ رات کے ذرات سانس کے ذریعہ ان کے پھیپھڑوں میں نہ داخل ہوجائیں ۔ ماسک تقسیم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ لاوا جو حالیہ دنوںمیں تیز رفتار سے مختلف آتش فشاں پہاڑوں سے ابلنا شروع ہوگیا ہے جس سے کئی مکانات جھلسنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ آتش فشاں پہاڑوں کے دامن میں واقع آبادیوں کا تخلیہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے ۔ لاوے کے اخراج کی رفتار میں بھی تیزی پیدا ہوگئی ہے اور اس بات کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں کہ پہاڑوں کے دامن میں موجود بستیوں کے تمام کان جھلس کر راکھ کا ڈھیر ہوجائیں گے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پہاڑوں میں تقریباً 24شگاف پیدا ہوگئے ہیں جن سے لاوے کا مسلسل اخراج جاری ہے ۔ لاوا کا اخراج عام پور پر آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑنے کا پیش خیمہ ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT