Monday , November 20 2017
Home / Top Stories / ’’ ہوتا ہے ، چلتا ہے ‘‘ کے دن گئے : مودی

’’ ہوتا ہے ، چلتا ہے ‘‘ کے دن گئے : مودی

BR17-PM8: Prime Minister Narendra Modi arrived in Limkheda, Dahod, to celebrate his 67th birthday on Saturday. Express Photo By Bhupendra Rana 17-09-2016

ہندوستان سے ساری دنیا کی کئی توقعات وابستہ ، بہتر نظم و نسق ضروری
نوساری ( گجرات ) ۔ 17 ۔ ستمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ساری دنیا کی نظریں اب ہندوستان پر مرکوز ہیں اور یہ اس دنیا نے ہندوستان سے کئی توقعات بھی وابستہ کرلی ہے لہذا اب اس ملک میں ’’ ہوتا ہے ، چلتا ہے ‘‘ کا رویہ نہیں چلے گا ۔ اب وہ دن دور ہوئے جب ہر کوئی خرابیوں کو نظر انداز کرکے کہتا تھا کہ ہوتا ہے ، چلتا ہے … مگر اب میری حکومت میں ایسا نہیں چلے گا ۔ وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ اب نظم و نسق میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے تاکہ رونما ہونے والی مختلف صورتحال سے نمٹا جاسکے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کئی دفعہ ہم نے دیکھا ہے کہ ہماری آنکھوں کے سامنے جو کچھ خرابی ہوتی ہے اس کو نظر انداز کردیتے ہیں ۔ ہر خرابی پر ہمارا ردعمل عام طرح کا ہوتا ہے یا معمول کے مطابق کمزور ہوتا ہے ۔ اب یہ ملک اس طرح کی لاپرواہی کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا ۔ میرا ایقان ہے کہ ہندوستان میں یہ سب کچھ نہیں چلے گا ۔ ہوتا ہے چلتا ہے ۔ دیکھیں گے ۔ کا دور ختم ہوچکا ہے کیوں کہ ساری دنیا کی نظریں ہم پر ٹکی ہوئی ہیں اور دنیا والے ہم سے کافی توقعات وابستہ کرلیے ہیں ۔ نریندر مودی جو آج 66 سال کے ہوگئے ہیں ۔ یہاں نوساری مقام پر ایک خصوصی سماجی با اختیاری کیمپ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد اس ملک میں ایک درجن وزرائے اعظم آئے ہیں لیکن ہمیں یہ ذمہ داری ملی ہے تو میں اس کو غنیمت سمجھ کر تبدیلی کی جانب پیشرفت کرنا چاہتا ہوں ۔۔

TOPPOPULARRECENT