Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ہوجی کے 4 ارکان اور 2 پاسپورٹ ایجنٹس پولیس تحویل میں

ہوجی کے 4 ارکان اور 2 پاسپورٹ ایجنٹس پولیس تحویل میں

حیدرآباد۔ 20 اگست (سیاست نیوز)نامپلی کریمنل کورٹ کے 12 ویں ایڈیشنل میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے حرکت الجہاد اسلامی (ہوجی) سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ ارکان اور 2 پاسپورٹ ایجنٹس کو پانچ دن کی پولیس تحویل میں دے دیا۔ اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم جو فرضی پاسپورٹ معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، عدالت میں درخواست داخل کرتے ہوئے ملزمین کی 15 دن کی پولیس تحویل طلب کی تھی لیکن عدالت نے صرف پانچ دن کی پولیس تحویل منظور کی ہے۔ پاکستانی شہری محمد ناصر، بنگلہ دیشی شہری فیضل محمد، ذین العابدین ، میانمار کا شہری ضیاء الرحمن، مقامی پاسپورٹ ایجنٹ محمد مسعود علی خان اور اس کے ساتھی سہیل پرویز خان کو ایس آئی ٹی چرلہ پلی جیل سے کل اپنی تحویل میں لے گی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسپیشل برانچ کے عملے سے سازباز کے نتیجہ میں کئی فرضی پاسپورٹس تیار کئے گئے ہیں جن کی تفصیلی تحقیقات ضروری ہیں جس کے لئے ایس آئی ٹی نے ملزمین کو پولیس تحویل میں لے کر تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT