Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / ہوزابیل آر ایس ایس میں متوقع نمبر 2 ، آئندہ ہفتے فیصلہ

ہوزابیل آر ایس ایس میں متوقع نمبر 2 ، آئندہ ہفتے فیصلہ

ممبئی ۔ 3 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) اور اس کی ملحق تنظیموں میں ان کی سالانہ اکھل بھارتیہ پرتنیدھی سبھا ( اے بی پی ایس ) کے دوران بڑے پیمانے پر تنظیمی تبدیلی متوقع ہے ۔ یہ سالانہ ایونٹ آئندہ ہفتے ناگپور میں مقرر ہے ۔ اسے بی پی ایس ، آر ایس ایس کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ آر ایس ایس اور اس کی ملحق تنظیموں کے لگ بھگ 1,500 نمائندے اے بی پی ایس میٹ میں ہر تین سال میں ایک بار آر ایس ایس جنرل سکریٹری کو منتخب کرتے ہیں۔ اب اپنی عمر کی آٹھویں دہائی میں موجودہ جنرل سکریٹری سریش عرف بھیا جوشی کو اس عہدہ کیلئے 2009 ء میں پہلی مرتبہ منتخب کیا گیا تھا ۔ گزشتہ دو سال کے دوران صحت سے متعلق وجوہات کی بناء بھیا جوشی نے اپنے کام میں جوائنٹ جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوزابیل کی اعانت قبول کی ہے۔ آئندہ ہفتے کی اے بی پی ایس میٹنگ میں ممکنہ طورپر بھیا جوشی اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طورپر 63 سالہ ہوزابیل کو سونپ دیں گے ۔ جہاں سرسنگھ چالک آر ایس ایس کا سربراہ ہوتا ہے ، وہیں جنرل سکریٹری ، سربراہ عاملہ ہوا کرتا ہے ، جو آر ایس ایس سے جڑی دیگر تنظیموں کے اُمور بھی چلاتا ہے ۔ چونکہ عام انتخابات کو بمشکل ایک سال رہ گیا ہے ، اس لئے یہ عہدہ کلیدی بن چکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT