Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / ہوسٹن تہوار میں فائرنگ‘ 4 افراد زخمی

ہوسٹن تہوار میں فائرنگ‘ 4 افراد زخمی

ہوسٹن (امریکہ)۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ کیریبین موسیقی تہوار کے مقام پر ایک شخص نے اچانک فائرنگ کردی جس کی وجہ سے کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ زخمیوں میں مزید دو خواتین عوام میں بھگدڑ مچ جانے سے کچل کر زخمی ہوئیں۔ ہزاروں افراد 4 جولائی کی پارٹی کے لئے ہوسٹن کیریبین تہوار کے مقام پر جمع تھے۔ عینی شاہدین کے بموجب پولیس نے دیکھا کہ ایک شخص نے 1.55 بجے شب اچانک فائرنگ شروع کردی جس سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں دہشت زدہ لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے مزید دو خواتین کچلی جاکر زخمی ہوگئیں۔

TOPPOPULARRECENT