Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہولڈر ویسٹ انڈیز کو عروج پر لیجانے کے خواہاں

ہولڈر ویسٹ انڈیز کو عروج پر لیجانے کے خواہاں

ہرارے۔یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم کا سنہری دور واپس آئے گا اور ٹیم ایک مرتبہ پھر ورلڈ چیمپیئن بننے میں کامیاب ہوگی۔1975اور 1979ء میں مسلسل 2 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم گزشتہ 11میگا ایونٹس میں براہ راست رسائی حاصل کرتی رہی لیکن اس مرتبہ اسے ورلڈ کپ تک پہنچنے کیلئے کوالیفائر راونڈ میں شرکت کرنا پڑرہا ہے جس کے وارم اپ میچوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم 2015ء کے ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل تک پہنچی تھی لیکن اس کے بعد سے اس کی کارکردگی روبہ زوال ہے اور اسے گزشتہ 3 سال کے دوران 42 میچوں میں صرف8 میں کامیابی مل سکی۔ ہولڈر نے کہا کہ تیسرا ورلڈ کپ جیتنا میرا خواب ہے اور اس کے لئے ہمیں منظم انداز میں آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چند کامیابیاں ہمیں ایک متوازن ٹیم کی تشکیل میں مدد دیں گی اور ہم فتح کی قدیم ڈگر پر گامزن ہو جائیں گے۔ کپتان نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا اور جو ہو رہا ہے اس کیلئے کسی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا کیونکہ ہم خود ہی اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔ اب یہ بھی ہماری ہی ذمہ داری ہے کہ اس صورتحال سے باہرآئیں۔یادرہیکہ دومرتبہ کی عالمی چمپئین ویسٹ انڈیز کو اس مرتبہ ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ وہ پہلی مرتبہ عالمی ایونٹ میں راست رسائی سے محروم ہے لہذا اب وہ زمبابوے میں کوالیفائینگ ٹورنمنٹ میں شرکت کررہی ہے اور یہاں بھی اسے افغانستان سے سخت مسابقت ہے۔

TOPPOPULARRECENT