Wednesday , January 24 2018
Home / Top Stories / ہولی میں ہندوؤں سے پاکستانی طلبہ کی یگانگت

ہولی میں ہندوؤں سے پاکستانی طلبہ کی یگانگت

کراچی6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طلبہ نے آج فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک ایسی مثال قائم کی جو شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ انہوں نے ایک مندر میں ہولی منانے والے اقلیتی فرقہ کے لوگوں کے تحفظ کیلئے انسانی زنجیری تشکیل دی ۔ طلبہ کے گروپ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) کے مختلف سوامی نارائن منادر پر انسانی زنجیر تشکیل دیتے ہوئے ہندو اق

کراچی6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی طلبہ نے آج فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک ایسی مثال قائم کی جو شاذ و نادر ہی دیکھنے میں آتی ہے۔ انہوں نے ایک مندر میں ہولی منانے والے اقلیتی فرقہ کے لوگوں کے تحفظ کیلئے انسانی زنجیری تشکیل دی ۔ طلبہ کے گروپ نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن (NSF) کے مختلف سوامی نارائن منادر پر انسانی زنجیر تشکیل دیتے ہوئے ہندو اقلیتوں کے ساتھ ہولی کے تہوار پر اظہار یگانگت کیا تا کہ وہ بغیر کسی خطرہ یا فرقہ واریت کے واقعہ کے تہوار کو ہنسی خوشی منا سکیں ۔ طلبہ نے اس طرح ہندو فرقہ کو روا داری کا پیغام دیا ۔ دریں اثناء این ایس ایف کے ایک رکن نے اسے ترقی پسند بائیں بازو کی تنظیم سے تعبیر کیا جو پاکستان کے سابق فیلڈ مارشل و صدر مرحوم ایوب خان کے زمانے سے تعلق رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT