Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / ہولی کے موقع پر سنگباری اور فائرنگ کا واقعہ

ہولی کے موقع پر سنگباری اور فائرنگ کا واقعہ

مظفر نگر ۔ 25 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہولی کے موقع پر یہاں ایک گاؤں میں دو برادریوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ میران پور پولیس اسٹیشن کے تحت موضع تلہری میں پیش آئے پرتشدد واقعہ کے سلسلہ میں 5 افراد کو گرفتار کر کے کیس درج کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ہولی کھیلتے وقت جاٹ اور دلت طبقات میں بحث و تکرار ہوئی اور بعض لوگوں نے حالت نشہ میں سنگباری اور فائرنگ کردی ۔ شبہ ہے کہ پرانی خصومت کی بناء یہ واقعہ پیش آیا ہو۔

TOPPOPULARRECENT