Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ہوم گارڈس کے مسائل پر نارائنا کی بھوک ہڑتال واجبی

ہوم گارڈس کے مسائل پر نارائنا کی بھوک ہڑتال واجبی

ہڑتال کی تائید و حمایت ، پروفیسر کودنڈا رام کا اظہار یگانگت
حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں ہوم گارڈز کو درپیش مختلف مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کے مطالبہ پر آل انڈیا ہوم گارڈز ویلفیر اسوسی ایشن صدر ایس نارائنا کی غیر معینہ مدت کی شروع کردہ بھوک ہڑتال کو واجبی قرار دیا گیا اور صدر نشین تلنگانہ پولٹیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر ایم کودنڈا رام نے ایس نارائنا کی شروع کردہ غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال کی بھر پور تائید کی اور اپنے بھر پور تعاون کا اعلان کیا اور بھوک ہڑتالی کیمپ پہونچکر پروفیسر ایم کودنڈا رام نے بھوک ہڑتالی قائد ایس نارائنا سے اظہار یگانگت کی اور اس موقعہ پر کہا کہ پروفیسر ایم کودنڈا رام نے پولیس کانسٹبلس کے خطوط پر ہوم گارڈز کی خدمات کو بھی باقاعدہ بنایا جانا چاہئے ۔ اسوسی ایشن کے مطالبات مکمل طور پر منصفانہ ہیں ۔ اس طرح کوئی ایک مطالبہ بھی غیر منصفانہ نہیں ہے لہذا حکومت تلنگانہ سے پروفیسر کودنڈا رام نے فی الفور اس مسئلہ پر خصوصی توجہ دے کر یکسوئی کردینے کا پر زور مطالبہ کیا ۔ اس موقعہ پر صدر نشین تلنگانہ پولٹیکل جے اے سی نے تلنگانہ حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت کسی بھی مسائل کی یکسوئی پر توجہ نہیں دے رہی ہے بلکہ اپنی من مانی اقدامات کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT