Monday , October 22 2018
Home / شہر کی خبریں / ہونڈی کی جانب سے قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ کا اعلان

ہونڈی کی جانب سے قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ کا اعلان

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ملک کی دوسری بڑی کار تیار کرنے والی کمپنی اور نمبر ون کار ایکسپورٹر Hyundai کی جانب سے قیمت میں 2 فیصد تک اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ نظر ثانی قیمتوں پر آئندہ سال کے آغاز سے عمل درآمد ہوگا ۔ قیمت

میں اضافہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر راکیش سریواستو ، ڈائرکٹر سیلس اینڈ مارکیٹنگ ، ایچ ایم آئی ایل نے کہا کہ ہم ان پٹ اور میٹریل قیمت میں اضافہ کے باعث اب قیمتوں میں 2 فیصد تک اضافہ کرنے پر مجبور ہیں ۔۔

۔11 ایم پی ٹی سیز کے انتخابات کے لیے اعلامیہ جاری
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( آئی این این ) : تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ریاست تلنگانہ میں منڈل پرجا پریشد کے 16 جائیدادوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے ۔ جس میں نٹنور اور کوٹالہ ( کمرم بھیم آصف آباد ) گنگا دھرا اور اچم پلی ( کریم نگر) انکوشاپور ( راجنا سرسلہ ) ، بھدرا چلم 7 (بھدرادری کوتہ گوڑم ) ، جکے پلی ( کھمم ) کنمنور اور لنگم پلی ( محبوب نگر ) گوپال دنی (ونپرتی ) ، قسمت پورم اور یرابیلی ( نلگنڈہ ) مدنور 2 ( کاماریڈی ) کوتوال گوڑہ اور جنواڑہ (رنگاریڈی ) اور اکونور 1 ( سدی پیٹ ) شامل ہیں ۔ جس کے لیے رائے دہی 11 جنوری کو ہوگی ۔ ریٹرننگ آفیسر 27 دسمبر کو الیکشن نوٹس جاری کریں گے ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 2 جنوری ہوگی اور دستبرداری کی آخری تاریخ 6 جنوری ہوگی ۔ کاونٹنگ 13 جنوری ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT