Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / ہوٹل مالکان کے خلاف بچہ مزدوری ایکٹ کے تحت معاملات درج

ہوٹل مالکان کے خلاف بچہ مزدوری ایکٹ کے تحت معاملات درج

تھانے ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) میرا۔ بھائندر کے مختلف ہوٹلوں میں کام کرنے والے چار کمسن بچوں کو پولس نے ہوٹل مالکین کے چنگل سے آزاد کروالیا اور ان کے خلاف بچہ مزدوری ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ۔ بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی او سی سی ڈی ٹی چائلڈ لائن کی جانب سے خفیہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے متعدد ہوٹلس پر دھاوے کئے ۔ نوگھر پولیس اسٹیشن کے کانسٹبل ایس پی کھوت نے بتایا کہ ملازمت کرنے والے کم عمر بچوں کو مالکین کے چنگل سے آزاد کروایا گیا لیکن اب تک تینوں ہوٹلوں کے مالکان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

فوجی گاڑی اور ٹیکسی میں ٹکر ، تین ہلاک
سرینگر ۔ 16 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سرینگر ۔ بارہمولہ روڈ پر ایک فوجی گاڑی اور ایک ٹیکسی کے تصادم میں تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر دو افراد شدید طور پر زحمی ہوئے ۔ دریں اثناء پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس حادثہ کے بعد مقامی عوام نے سخت برہمی کے عالم میں احتجاج کرتے ہوئے فوجی گاڑی پر سنگباری کی اور اسے نذرآتش کرنے کی کوشش کی ۔ احتجاجیوں کو منتشر کرنے کیلئے پو لیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور آنسو گیس کے شیلز بھی داغے گئے ۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

TOPPOPULARRECENT