Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ہوٹل ملازم کے قتل میں ملوث شخص گرفتار

ہوٹل ملازم کے قتل میں ملوث شخص گرفتار

حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ پولیس نے ہوٹل ملازم کے قتل میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا ۔ اے سی پی گوشہ محل مسٹر رام بھوپال راؤ نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران قاتل وینکٹایا کو میڈیا کے روبرو پیش کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ 9 نومبر کے دان پنچ بھائی الاوہ علاقہ میں واقعہ پٹیل ہوٹل میں قتل کی واردات پیش آئی تھی جس میں راجو نامی ہوٹل ملازم کا قتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران وینکٹایا کو نامپلی ریلوے اسٹیشن کے علاقہ سے گرفتار کرلیا اور تفتیش کے دوران وینکٹایا نے اپنے جرم کو پولیس کے سامنے قبول کرلیا ۔ اے سی پی نے بتایا کہ راجو اور وینکٹایا ایک ہی ہوٹل کے ملازم تھے اور 8 نومبر کی رات راجو جب چھت پر سو رہا تھا تو قاتل کپڑنے دھونے کی کوشش میں تھا راجو نے اس بات پر اعتراض کیا اور دونوں میں جھگڑا ہوگیا ۔ گالی گلوج اور بدسلوکی کے بعد راجو سوگیا اور وہ گہری نیند میں تھا کہ وینکٹایا نے وزنی سلاخ سے راجو پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا تھا ۔ جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر انسپکٹر کلثوم پورہ مسٹر کرن کمار سنگھ و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT