Sunday , November 18 2018
Home / جرائم و حادثات / ہوٹل میں گیس کے اخراج سے دھماکہ ۔10 افراد زخمی

ہوٹل میں گیس کے اخراج سے دھماکہ ۔10 افراد زخمی

حیدرآباد ۔ 9 نومبر ۔(سیاست نیوز) شہر کی مشہور شاہ غوث ہوٹل میں گیس کے اخراج سے دھماکہ ہوا جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب گچی باؤلی کے علاقہ کتہ گوڑہ میں واقع شاہ غوث ہوٹل میں آج دوپہر 12:30 بجے ہوٹل کے باورچی خانہ میں گیس کے اخراج کے نتیجہ میں زبردست دھماکہ ہوا جس میں وہاں کام کرنے والے 10 ہوٹل ملازمین زخمی ہوگئے جبکہ 55 سالہ شانتا بائی شدید طورپر جھلس گئی اور اُس کے حالت انتہائی نازک بتائی جاتی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مادھا پور شیام پرساد کے بموجب ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری فائر انجن عملہ کو طلب کیاگیا اور تین گھنٹے کی لگاتار کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ اس حادثہ کے بعد ہوٹل میں افراتفری مچ گئی اور زخمیوں کو اپولو ڈی آر ڈی او واقع کنچن باغ منتقل کیا گیا ۔ انھوں نے کہاکہ ہوٹل انتظامیہ کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ جی ایچ ایم سی عملہ نے وہاں کا معائنہ کرنے کے بعد ہوٹل کو مہربند کردیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT