ہوپ کا بلاٹر پر ہراسانی کا الزام

لاس اینجلس۔13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ کی سابق ویمنز فٹبال ٹیم کی گول کیپر ہوپ سولو نے فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے سابق صدر سیپ بلاٹر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سابق گول کیپر ہوپ سولو نے ورلڈ گورننگ باڈی کے سابق صدر بلاٹر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2013ء میں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی تقریب سے قبل نازیبا حرکت کی تھی۔ ایوارڈ کی پشکش مجھے کرنی تھی اس لئے میں نروس ہو گئی تھی۔ تقریب کے بعد میں نے بلاٹر کو دوبارہ نہیں دیکھا جس کی وجہ سے میں براہ راست انہیں جواب نہ دے سکی۔ ہوپ نے کہا کہ صرف ہالی ووڈ میں نہیں بلکہ ویمنز فٹ بال میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کا رحجان روز بروز بڑھ رہا ہے اور مجھے پورے کیریئر کے دوران ان مسائل کا سامنا رہا۔دوسری جانب81 سالہ بلاٹر نے اپنے ترجمان کے ذریعہ واقع کی تردید کرتے ہوئے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

 

TOPPOPULARRECENT