Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ہٹ اینڈ رن کیس میں مطلوب ملزم فرار والد کو گرفتار کرلینے کولکتہ کی عدالت کا حکم

ہٹ اینڈ رن کیس میں مطلوب ملزم فرار والد کو گرفتار کرلینے کولکتہ کی عدالت کا حکم

کولکتہ ۔ 17 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سابق رکن اسمبلی محمد سہراب جن کے فرزند کو ٹکر مار کر بھاگنے ( ہٹ اینڈ رن ) کیس میں گرفتار کیا گیا ۔ اور اس حادثہ میں یوم جمہوریہ کو پریڈ کی ریہرسل میں مصروف انڈین ایرفورس کے اہلکار کی موت واقع ہوگئی تھی ۔ ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے لیے آج شہر کی عدالت سے رجوع ہوگئے ہیں ۔ سبھرا گھوش ، چیف جج ، سٹی سیشن کورٹ نے وکیل استغاثہ کی درخواست پر سہراب کی عرضی پر سماعت کو 24 فروری تک ملتوی کردیا ۔ محمد سہراب جو کہ سابق آر جے ڈی رکن اسمبلی اور فی الحال ٹی ایم سی رکن ہیں بتایا کہ حادثہ کے دن 13 جنوری سے ان کا چھوٹا بیٹا امبیا فرار ہیں ۔ اور پولیس دوسری ریاستوں میں انہیں تلاش کررہی ہے تاہم حکمران ترنمول کانگریس نے سہراب یا ان کے فرزند سے کسی تعلق کی تردید کی ہے ۔ جب کہ پولیس نے مذکورہ کیس میں سہراب کے بڑے فرزند سامبیا اور ان کے دو دوستوں شاہنواز خاں عرف سونو اور جانی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ کولکتہ پولیس کی درخواست پر سٹی کورٹ نے سہراب کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا جو کہ ہٹ اینڈ رن کیس کی تحقیقات کررہی ہے ۔ واضح رہے کہ ایر فورس کے ٹرینر ابھمنیو گوڈ کو ایک تیز رفتار کار (SUV) نے فورٹ ولیم کے قریب 13 جنوری کی صبح 6-30 بجے ٹکر دے کر فرار ہوگئی تھی ۔ جب 26 جنوری یوم جمہوریہ کی پریڈ کے لیے ایر فورس کے سپاہیوں کو ریہرسل کروا رہے تھے اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگئے تھے ۔۔

فرقہ وارانہ فسادات کے دو مقدموں میں 10 ملزمین کی برأت کو چیلنج
مظفرنگر۔ 17  فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت یوپی نے دو اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے مقدمات میں جو 2013ء کے فسادات سے متعلق تھے 14 ملزمین کو بری کرنے کے عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ضلعی حکومت کے مشیر دشینت تیاگی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم اپیل کرنے کی اپنی سفارش روانہ کرچکے ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ 4ملزمین کو تیزگام عدالت نے 21 جنوری کو بری کردیا تھا جبکہ باقی 10 کو سیشن کی عدالت نے جاریہ ماہ بری کردیا۔ ضلعی عہدیداروں نے اس فیصلہ کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT