Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / ہڑتالی جونیئر ڈاکٹرس کو برطرفی کی دھمکی

ہڑتالی جونیئر ڈاکٹرس کو برطرفی کی دھمکی

ڈیوٹی پر رجوع ہونے کے سی آر کا مشورہ

ڈیوٹی پر رجوع ہونے کے سی آر کا مشورہ
حیدرآباد۔27اکٹوبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے ہڑتالی جونیئر ڈاکٹرس کو آج چھ ماہ کیلئے برطرفی کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے کیونکہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اس ہڑتال کے سبب مریضوں کو ہونے والی دشواریوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے سخت موقف اختیار کرلیا ہے ۔انہوں نے جونیئر ڈاکٹرس کی ہڑتال کا سخت نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ انہیں رجوع بکار ہوجانا چاہیئے ‘ بصورت دیگر چھ ماہ کیلئے برطرف کردیا جائے گا ۔ کے سی آر نے سوال کیا کہ اس صورت میں طبی تعلیم دلانے کا فائدہ ہی کیا ہوگا جب جونیئر ڈاکٹرس دیہی علاقوں کے عوام کی خدمت ہی نہیں کریں گے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ جونیئر ڈاکٹرس کے والدین اور سرپرستوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس مسئلہ پر حکومت کی سنجیدگی اور سخت موقف سے واقف کروائیں ۔

TOPPOPULARRECENT