Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ہڑتالی قیدیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا : اسرائیلی

ہڑتالی قیدیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا : اسرائیلی

یروشلم۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی پبلک سیکیورٹی منسٹر گیلاڈ اردن نے آج عزم کیا کہ وہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کریں گے، جن کی بھوک ہڑتال مقبول قائد مروان باغوتی کی قیادت میں دوسرے روز میں داخل ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ پیر کے روز اسرائیلی جیلوں میں قید زائد از 1000 فلسطینی قیدیوں نے بہتر طبی خدمات اور ٹیلی فون تک رسائی جیسے مطالبات پیش کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کردی تھی۔ فلسطینی اتھاریٹی کیلئے پریزنرس افیرس کے سربراہ عیسیٰ قاریج نے بتایا کہ تقریباً 1300 فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال پر نہیں۔ گیلاڈ اردن نے عزم کر رکھا ہے کہ اسرائیلی حکام ہڑتالی قیدیوں کے ساتھ کوئی بات نہیں کریں گے اور یہ بھی بتایا کہ باغوتی کو ایک دیگر جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ یہ تمام دہشت گرد اور قاتل ہیں اور انہیں وہ سب کچھ مل رہا ہے جس کے وہ مستحق ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے ساتھ اور کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔

 

ترکی کی سلامتی کونسل ملک میں
ایمرجنسی میں توسیع کی خواہاں
انقرہ۔ 18اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی قومی سلامتی کونسل نے آج کہا کہ اس نے کابینہ کو ملک میں ایمرجنسی میں تین ماہ کی مزید توسیع کا مشورہ دیا ہے ۔سلامتی کونسل کی تجاویز پیش کئے جانے کے بعد کابینہ اس سلسلے میں خصوصی میٹنگ کرے گی اور اس کے بعد اس معاملے پر اپنے فیصلے کا اعلان کرے گی۔ ترکی میں گزشتہ جولائی ماہ میں بغاوت کی کوشش کئے جانے کے بعد ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT