Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / ہڑتالی ملازمین کی غیر حاضری ، بااجرت رخصت میں تبدیل

ہڑتالی ملازمین کی غیر حاضری ، بااجرت رخصت میں تبدیل

حیدرآباد۔/5فبروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش نان گزیٹیڈ آفیسرس اسوسی ایشن نے ( بالخصوص سیما آندھرا ملازمین ) کو زبردست راحت اسوقت حاصل ہوئی جبکہ ریاستی حکومت نے گذشتہ سال 13اگسٹ تا 17 اکٹوبر تقریباً 65 یوم تک سیما آندھرا علاقوں بشمول حیدرآباد میں صدور محکمہ جات و سکریٹریٹ ملازمین کی جانب سے کی گئی ہڑتال کی مدت کو ( ایام کو ) باقاعدہ بناتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان ایام کو ملازمین کی بااجرت رخصت سے منہا کرلئے جائیں گے۔ اگر فی الوقت ملازمین کو ای ایل ( رخصت ) نہ دینے کی صورت میں ان ملازمین سے متعلق سال 2014ء میں حاصل ہونے والی ای ایل ( رخصت ) سے منہا کرلئے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ملازمین کی ای ایل ( بہ معاوضہ رخصت ) بااجرت رخصت منظور ہوجانے پر ہڑتال ختم کرنے کے بعد بطور اڈوانس ( پیشگی رقم ) ملازمین کو دی گئی رقومات کو منہا کرلیکر مابقی رقومات ان ہڑتال میں حصہ لینے والے ملازمین کو ادا کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ بہ معاوضہ رخصت ( ای ایل ) حاصل کرنے کے معاملہ میں ملازمین اپنے اپنے ڈرائینگ آفیسرس کو ایک خصوصی پروفارما پر مبنی درخواست پیش کرنا ہوگا تاکہ ان درخواستوں کی بنیاد پر رخصت بہ معاوضہ ( ای ایل ) منظور کی جاسکے اور جلد سے جلد مابقی رقومات کے حصول کیلئے اقدامات کئے جاسکیں گے۔

TOPPOPULARRECENT