Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / ہکس پر تین مسلمانوں کے قتل کا جرم ثابت

ہکس پر تین مسلمانوں کے قتل کا جرم ثابت

چیپل ہل ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک گرینڈ جیوری نے 46 سالہ کریگ ہکس کو تین مسلمان طلبہ کے قتل کا مجرم قرار دے دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 46 سالہ کریگ ہکس نے پارکنگ کے متعلق ایک تنازعے پر گولی چلائی۔ تاہم انہوں نے اس امکان سے انکار نہیں کیا ہے کہ قتل کا محرک مذہبی منافرت بھی ہو سکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہی

چیپل ہل ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں ایک گرینڈ جیوری نے 46 سالہ کریگ ہکس کو تین مسلمان طلبہ کے قتل کا مجرم قرار دے دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 46 سالہ کریگ ہکس نے پارکنگ کے متعلق ایک تنازعے پر گولی چلائی۔ تاہم انہوں نے اس امکان سے انکار نہیں کیا ہے کہ قتل کا محرک مذہبی منافرت بھی ہو سکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہیکہ جب ہکس نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کیا تو ان کے گھر سے 12 ہتھیار برآمد کئے گئے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کو آن لائن پر ’بندوق بردار‘ بے دین کہا تھا۔ان کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ اس واردات سے قبل انہوں نے ایک شادی شدہ جوڑے کو بھی پریشان کیاتھا۔اس واقعہ کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے لیکن ہکس کی اہلیہ کیرن نے کہا ہے کہ اس حملے میں مذہب کا کوئی دخل نہیں کیونکہ ان کے شوہر کے لئے سب برابر ہیں۔ ضیا شادی برکات ان کی اہلیہ یسر محمد ابو صالحہ اور ان کی اہلیہ کی بہن رزان محمد ابو صالحہ ایک ہفتے قبل نارتھ کیرولینا یونیورسٹی کے قریب چیپل ہل میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ان تینوں کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ہکس ان تینوں کے پڑوسی تھے اور انہیں ان کے قتل کے الزام میں چار مارچ کو عدالت میں حاضر ہونا ہے۔

TOPPOPULARRECENT