Tuesday , December 18 2018

ہیتھ اسٹریک بنگلہ دیش کے بولنگ کوچ مقرر

ڈھاکہ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کو آئندہ دو سال کے لئے ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ نئے کوچ جون کے پہلے ہفتے میں ڈھاکہ پہنچیں گے اور اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کریں گے۔ ہیتھ اسٹریک بنگلہ دیش کی ٹیم کے ساتھ ساتھ جونیئر ٹیموں کی بھی راہنمائی کریں گے۔ 40 سالہ اسٹریک 2009 تا 2013 تک زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور بولنگ کوچ کام کر چکے ہیں۔ اسٹریک کا شمار زمبابوے کے بہترین فاسٹ بولرس میں ہوتاہے۔ انہوں نے 65 ٹسٹ میں 216 اور 189 ونڈے میں 239 وکٹیں حاصل کیں ہیں۔

ورلڈ ایتھلیٹکس میں جمیکاکو گولڈ میڈل
نسائو،بہاماس ۔27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جمیکا کے ایتھلیٹس نے عالمی ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں4×100 میٹر ریلے میں بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ یوہان بلیک کی صدارت میں نکل اشامیڈ، وارن وائیر اور جرمین برائون پر مشتمل ٹیم کا دو روزہ مقابلوں میں یہ دوسرا گولڈ میڈل حاصل ہوا ہے۔ اسی ٹیم نے چمپیئن شپ کے پہلے دن 4×200 میٹر ریلے دوڑ ایک منٹ 36.18 سیکنڈس میں جیتی تھی۔ اس ٹیم نے 1994ء میں امریکی ٹیم کا قائم کردہ عالمی ریکارڈ صرف0.05سیکنڈس کے فرق سے اپنے نام کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹیم میں دنیا کے تیزترین انسان اور عالمی ریکارڈ یافتہ یوسین بولٹ شامل نہیں تھے۔ دریں اثنا کینیا نے 4×1500 میٹر ریلے جیت کر نیا ریکارڈ بنایا۔ تاہم امریکی ٹیم نے مجموعی طور پر فاتحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے توجہ کا مرکز رہی۔ امریکہ نے ایونٹ کے آخری دن چھ میں چار فائنلس اپنے نام کئے۔

TOPPOPULARRECENT