Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / ہیتی میں ایندھن کی قیمت پر پر تشدد مظاہرہ، پروازیں منسوخ

ہیتی میں ایندھن کی قیمت پر پر تشدد مظاہرہ، پروازیں منسوخ

ھیتی، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )کیربیائی ملک ہیتی میں ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کو پر پر تشدد مظاہرہ ہفتہ کو مسلسل دوسرے دن بھی جاری رہا اور مختلف فضائی کمپنیوں نے یہاں کے لئے اپنی پروازیں منسوخ کر دی۔ہیتی کے وزیر اعظم جیک گائے لفوٹینٹ نے ہفتہ کو گیسولن، ڈیزل اور کیروسین ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا۔ اس سے پہلے جمعہ کو ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ہیتی کی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، حکومت کی طرف سے ایندھن کی بڑھی قیمتوں کے فیصلے کو واپس لینے کے باوجود مشتعل لوگوں نے سڑکوں پر اترکر مظاہرہ کیا۔کچھ مظاہرین نے روڈ جام کر دیا جبکہ کچھ نے ہوٹلوں اور تجارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

TOPPOPULARRECENT