Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / ہیجڑا طبقہ تنگدستی کا شکار

ہیجڑا طبقہ تنگدستی کا شکار

حکومت سے سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ ، بہروپیوں سے نام کی بدنامی کا ادعا

حکومت سے سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ ، بہروپیوں سے نام کی بدنامی کا ادعا
حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ہیجڑا ٹرانس جینڈر سمیتی ارکان نے ریاست تلنگانہ میں مسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کی زیر قیادت ٹی آرا یس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تلنگانہ میں موجود ہیجڑا طبقہ کو سماجی دھارے میں شامل کرتے ہوئے اس طبقہ کی فلاح و بہبود کے لیے Trans Gender Wealfare Board کا قیام عمل میں لاتے ہوئے انہیں مکانات کی فراہمی ، سرکاری ملازمتوں کی فراہمی ، راشن کارڈس اور شناختی کارڈس کی فراہمی ، ترک تعلیم کرنے والوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کے لیے برج اسکولس کا قیام کے علاوہ ان کے طبقہ کی سرجری کے لیے گورنمنٹ ہاسپٹل میں یونٹ قائم کرتے ہوئے ہیجڑا طبقہ کے ساتھ انصاف روا رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں تلنگانہ ہیجڑا ٹرانس جینڈر سمیتی ارکان چندرا مکھی ، سنیتا لتا ، نندی نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سماج میں آج ان کے طبقہ کے خلاف مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں ۔ بعض ہیجڑے جو مختلف حرکات کے ذریعہ عوام سے رقومات وصول کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں وہ دراصل بہروپئے ہیں جب کہ ان کا ان کی کمیونٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ بعض بہروپیوں کی غلط حرکات کے نتیجہ میں ہمارے طبقہ کا وقار متاثر ہورہا ہے ۔ ہمارے طبقہ پر مختلف قسم کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں جس کے نتیجہ میں ہمارا جینا مشکل ہوگیا ہے اور ہمیں کوئی مکان کرایہ پر دینے تیار نہیں ہے اور ہم تنگدستی اور مفلوک الحالی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں اور ہمارے طبقہ کی معیشت ٹھیک نہیں ہے ۔ چھوت چھات کی پالیسی برتی جارہی ہے۔۔

TOPPOPULARRECENT