Tuesday , July 17 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہیراتھ کا سبکدوشی کا اعلان

ہیراتھ کا سبکدوشی کا اعلان

کولمبو۔11جولائی(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر رنگنا ہیراتھ نے نومبر میں کرکٹ سے سبکدوشی کا اشارہ دے دیا ہے۔رنگناہیراتھ ونڈے اور ٹی 20کرکٹ سے پہلے ہی سبکدوش ہوچکے ہیں اور اب 40 سال کی عمر میں انہوں نے ٹسٹ کرکٹ کو بھی خیرباد کہنے کی خبر سنادی ہے۔رنگناہیراتھ نے انٹرویو میں کہا کہ انگلینڈ کیخلاف ٹسٹ سیریز شاید میرے لئے آخری سیریز ہوگی کیونکہ میں سمجھتاہوں کہ مناسب وقت آگیاہے اور مجھے میدان چھوڑ کر آرام کرناچاہئے۔رنگنا ہیراتھ 90 ٹسٹ میچز میں 418 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

گلین میکسویل کی ٹسٹ کرکٹ پر توجہ
ایڈیلیڈ۔11جولائی(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی بیٹسمین گلین میکسویل نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد ٹسٹ کرکٹ میں واپس آجائیں گے۔ و ہ ستمبر میں آسٹریلیا اے کے دورہ ہند سے دستبردار ہوسکتے ہیں تاکہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف دو ٹسٹ پر مشتمل سیریز میں حصہ لے سکیں۔ گلین میکسویل نے کہا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT