Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ہیرالڈ کیس : سونیا ، راہول کو سوامی کی عرضی پر جواب دینے عدالتی ہدایت

ہیرالڈ کیس : سونیا ، راہول کو سوامی کی عرضی پر جواب دینے عدالتی ہدایت

نئی دہلی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج صدر کانگریس سونیا گاندھی، اُس کے نائب صدر راہول گاندھی اور 4 دیگر کو تین ہفتوں کا وقت دیا ہے کہ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر جواب دیں۔ سوامی نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس پارٹی سے بعض دستاویزات چاہے ہیں۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ لولین نے مدعا علیہان کو 22 جولائی تک وقت دیا جبکہ اُن کے کونسل نے بیان دیا کہ اُنھیں سوامی کی درخواست کی نقل وصول نہیں ہوئی ہے۔

ممبئی میں موسلا دھار بارش
ممبئی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ دو یوم ہلکی بارشوں کے بعد شہر اور متصل علاقوں میں آج صبح موسلا دھار بارش ہوئی جس نے سنٹرل ریلوے کی دونوں روٹس پر سب اربن ریل سرویسس کو متاثر کردیا۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں میٹرو سٹی میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

TOPPOPULARRECENT