Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / ہیرالڈ کیس : کانگریس کا تجسس برقرار

ہیرالڈ کیس : کانگریس کا تجسس برقرار

نئی دہلی ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج اس مسئلہ پر تجسس برقرار رکھا کہ آیا سونیا اور راہول گاندھی نیشنل ہیرالڈ کیس میں ہفتہ کویہاں عدالت کے روبرو حاضری کے بعد ضمانت چاہیں گے؟ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے میڈیا کو بتایا کہ ہنوز دو دن ہیں کہ برسرموقع فیصلہ کیا جاسکے۔ یہ فیصلہ وکلاء کے مشورہ کے مطابق ہوگا۔ ان سے یہ دریافت کیا گیا تھا کہ آیا گاندھی قائدین ضمانت چاہیں گے کیونکہ ایسی قیاس آرائی ہورہی ہیکہ وہ ایسا نہیں کریں گے تاکہ اس معاملہ سے سیاسی فائدہ اٹھایا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT