Saturday , June 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہیرس اور پیٹنسن کی پاکستان سیریز میں شرکت غیریقینی

ہیرس اور پیٹنسن کی پاکستان سیریز میں شرکت غیریقینی

سڈنی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی فاسٹ بولر ریان ہیرس کی پاکستان کے خلاف اکٹوبر میں منعقد شدنی متحدہ عرب امارات کی سیریز میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے ۔ آسٹریلیائی بولنگ کوچ کریگ مائیک ڈرموٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیائی فاسٹ بولنگ شعبہ کی قیادت کرنے والے 34 سالہ فاسٹ بولر ہیرس کی پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں

سڈنی ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی فاسٹ بولر ریان ہیرس کی پاکستان کے خلاف اکٹوبر میں منعقد شدنی متحدہ عرب امارات کی سیریز میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے ۔ آسٹریلیائی بولنگ کوچ کریگ مائیک ڈرموٹ نے کہا ہے کہ آسٹریلیائی فاسٹ بولنگ شعبہ کی قیادت کرنے والے 34 سالہ فاسٹ بولر ہیرس کی پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز میں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہوچکی ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن میں سیریز میں کامیابی دلوانے والے ٹسٹ مقابلے کے دوران فاسٹ بولر گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے اور یہ تکلیف سے راحت کے لئے انھیں سرجری کروانی پڑی ہے جس کے بعد وہ صحتیابی کے دور سے گذر رہے ہیں ۔ مائیک ڈرموٹ نے ان عزائم کا اظہار کیا کہ ہیرس تیزی کے ساتھ روبہ صحت ہورہے ہیں لیکن انھیں جلد بازی میں میدان میں اُتارا نہیں جائے گا کیونکہ 2015 ورلڈ کپ کے علاوہ ہندوستان کے خلاف ٹسٹ سیریز اور انگلینڈ کیخلاف ایشز سیریز کیلئے انھیں ٹیم کا حصہ بنانا ضروری ہے ۔

میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے آسٹریلیائی بولنگ کوچ مائیک ڈرموٹ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ہیرس کو میدان میں اُتارنے کی کوئی جلد بازی کی جارہی ہے کیونکہ ہندوستان ، ورلڈ کپ ، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کو بہت سی کرکٹ کھیلی ہے لہذا ہم ہیرس کی واپسی کو اُسی وقت یقینی بنائیں گے جب وہ صد فیصد صحتیاب ہوجائیں گے ۔ علاوہ ازیں فاسٹ بولر جیمس پیٹنسن کی شمولیت پر بھی سوالیہ نشان کافی گہرا ہے ۔ 24 سالہ فاسٹ بولر پیٹنسن آسٹریلیا کی بہت سی گھریلو کرکٹ کے مقابلوں میں شرکت سے محروم رہے لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف رواں برس مارچ میں منعقدہ کیپ ٹاؤن ٹسٹ میں انھوں نے واپسی کی تھی لیکن اس مقابلے میں بھی زخمی ہونے کے بعد وہ بولنگ نہیں کر پارہے ہیں ۔ پٹنسن کے متعلق اظہارخیال کرتے ہوئے مائیک ڈرموٹ نے کہاکہ نوجوان فاسٹ بولر کی مکمل صحتیابی کے اطمینان پر ہی ہم ان کی واپسی کو یقینی بنائیں گے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ اُبھرتے فاسٹ بولر کا کیرئیر زخموں کی وجہ سے متاثر ہو ۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیٹنسن کی بولنگ میں کافی تیز رفتاری موجود ہے، لہذا ہم چاہتے ہیں کہ وہ سست لیکن بہتر طریقہ سے واپسی کریں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ایک مکمل سیریز کھیلی جانی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹسٹ مقابلے ، 4 ونڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 مقابلہ کھیلا جائے گا اور اس سیریز کا 4 اکٹوبر کو آغاز ہوگا ۔ پاکستان پھر ایک مرتبہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی یو اے ای میں کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT