Wednesday , December 19 2018

ہیروئین اسمگلنگ کرنے پر سعودی عرب میں پاکستانی کا سر قلم

ریاض 25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے الزام میں آج ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا ۔ جاریہ سال یہ 12 واں پاکستانی شہری ہے جس کو نشیلی ادویات کی اسمگلنگ کے الزام میں مملکت میں ماہ اکٹوبر کے وسط سے سزائے موت دی گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جاریہ سال جملہ 85 بیرونی اور سعودی شہریوں کو مملکت میں سزائے موت دی گئی ہے ۔ سعودی عرب میں اس طرح کے جرائم پر سخت ترین سزائیں دی جاتی ہیں۔ کہا گیا ہے کہ اسمعیل خان سعید نامی شخص کو ملک کے مشرقی صوبہ میں سزا دی گئی جبکہ اس پر بھاری مقدار میں ہیروئین اسمگلنگ کرنے کا الزام تھا ۔ وزارت داخلہ سعودی عرب نے ایک بیان میں یہ بات بتائی جو سعودی پریس ایجنسی پر پیش کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ حکام کو 18 کیلوگرام خام ہیروئین بھی دستیاب ہوئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT