Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہیرٹیج ویک کا آج آغاز ، روزانہ مختلف پروگرامس

ہیرٹیج ویک کا آج آغاز ، روزانہ مختلف پروگرامس

نمائش اور سیاحتی دورے ، لکچرس شامل ، محکمہ آثار قدیمہ و میوزیمس کا اعلان
حیدرآباد۔ 18 نومبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے محکمہ آثار قدیمہ و میوزیمس کی جانب سے 19 تا 25 نومبر ہیریٹیج ویک منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق روزانہ علیحدہ پروگرامس منعقد کئے جائیں گے جس میں تاریخ کے متعلق لیکچرس، اسکولی طلبہ کیلئے تاریخی مقامات کا دورہ، تصویری نمائش اور دیگر پروگرامس شامل ہیں۔ 19 نومبر بروز جمعرات آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے تعاون سے اسکولی طلبہ کو گنبدان قطب شاہی کی سیر کروائی جائے گی اور انہیں گنبدان قطب شاہی سے متعلق تاریخی حقائق سے واقف کروانے کے لئے تزئین نو اور آہک پاشی کے عمل کے متعلق معلومات بہم پہنچائی جائے گی۔ 20 نومبر کو ڈپارٹمنٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیمس گن فاؤنڈری میں 11 بجے دن مسٹر کے کے محمد پروجیکٹ ڈائریکٹر آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کا لیکچر منعقد کیا جائے گا  جوکہ تاریخی عمارتوں کے تحفظ میں درپیش چیلنجس اور کامیابیوں کے عنوان پر ہوگا۔ 21 نومبر کو ضلع نلگنڈہ میں بدھسٹ اسٹوپا پھانیگری میں اسکولی طلبہ کو سیر کروائی جائے گی جہاں خصوصی تصویری نمائش کا بھی اہتمام عمل میں آئے گا۔ 22 نومبر کو گھن پور گروپ آف ٹیمپل ورنگل کی جانب سے شہر ورنگل میں موجود منادر کی خصوصی تصویری نمائش منعقد ہوگی اور اسکولی طلبہ کیلئے اس نمائش کے علاوہ تاریخی مقامات کی سیر کا انتظام کیا جائے گا۔ عالم پور محبوب نگر میں موجود میوزیم میں ہیریٹیج ویک کے موقع پر خصوصی نمائش کا اسی دن آغاز ہوگا اور ہل فورٹ پیالیس سابقہ رِٹز ہوٹل میں مسٹر رویندر کا خصوصی لیکچر منعقد ہوگا۔ 23 نومبر کو بھی مختلف پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔ 24 نومبر کو نلگنڈہ میں کولانوپکا میوزیم میں تصویری نمائش جبکہ 25 نومبر کو بھونگیر قلعہ کی طلبہ کو سیر کروائی جائے گی۔ علاوہ ازیں ہیریٹیج ویک کے اختتام کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT