Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہیری کین اوررومیلو لوکاکو میں گولڈن بوٹ مقابلہ

ہیری کین اوررومیلو لوکاکو میں گولڈن بوٹ مقابلہ

ماسکو۔ 9جولائی (سیاست ڈاٹ کام)کئی نشیب و فراز کے حامل فٹبال ورلڈکپ میں 60 مقابلے مکمل ہو چکے ہیں اور کھلاڑیوںکی ٹھوکروں سے 157مرتبہ گیند جال میں داخل ہوئی ہے۔کروشیا اوربیلجیئم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ انگلینڈ اور فرانس کی ایک ، ایک مرتبہ مخالف ٹیموں کے سامنے ہمت جواب دے گئی۔ میدان پر نظم و ضبط کی عدم پاسداری پر ریفریز نے 205 مرتبہ زردکارڈز بھی جاری کئے جبکہ چارکھلاڑیوں کو سرخ کارڈز ملنے کی صورت میں ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر میدان باہر سے جانا پڑا۔60 میچوں کے دوران مختلف ٹیموں نے 46ہزار 172مرتبہ پاسز دیئے اور ہر میچ میں گول کرنے کی اوسط 2.6 رہی۔ بیلجیئم کی میگا ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا ثبوت سب سے زیادہ14 گول کرنے سے بھی ملتا ہے اور اگر میدا پر بہترین اٹیک کی بات کی جائے تو پانچ مرتبہ کے عالمی چیمپئن برازیل کے نام سرفہرست ہے جس نے مخالف ٹیموں کے گول پوسٹ پر 292 منظم حملے کئے۔اسپین کے کھلاڑیوں نے میدان پر متحرک ہوکر 3120مرتبہ ایک دوسرے کو پاسز دیئے جبکہ بہترین دفاع میں میزبان روس بازی لے گیا جس نے 259مرتبہ کلیئرنس ، ٹیکل اورسیوز کی بدولت کروڑوں شائقین کے دل جیت لئے۔ گراؤنڈ میں نظم وضبط کی خلاف ورزی میں کولمبیا کے کارلوس سانچیز کا نام گونجتا رہا جنہیں ریفری نے چھ مرتبہ فال پر قابل گرفت سمجھا ، انہیں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایک یلو اور ایک سرخ کارڈ بھی دکھا یا گیا۔

TOPPOPULARRECENT