Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہیزل ووڈ پاکستان کیخلاف پہلے ونڈے کا حصہ نہیں

ہیزل ووڈ پاکستان کیخلاف پہلے ونڈے کا حصہ نہیں

سڈنی ، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے ٹسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو پاکستان کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں آرام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جوش ہیزل ووڈ نے پاکستان کیخلاف تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں سب سے زیادہ 15 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان کے وقت یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ ہندوستان کے خلاف اگلے ماہ ہونے والی ٹسٹ سیریز کے پیش نظر ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک کو ایک روزہ سیریز کے دوران آرام کا موقع دیا جائے گا۔ آسٹریلیا ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن لیمن نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوش ہیزل ووڈ کو اب تک ہوم گراؤنڈ میں سخت سیزن گزارنا پڑا ہے۔ لیمن نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران جنوبی افریقہ اور پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز میں ہیزل ووڈ نے 300 کے قریب اوورز کیے ہیں اسی طرح نیوزی لینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں میں بھی بولنگ کی۔ ہیڈ کوچ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہیزل ووڈ زخمی نہیں ہیں لیکن وہ برسبین میں ہونے والے پہلے میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انھیں تازہ دم ہونے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے اور وہ میلبرن میں دوسرے میچ سے قبل ٹیم میں دوبارہ شامل ہوں گے’۔ لیمن نے کہا کہ اگر کوئی اور فاسٹ بولر زخمی ہوتا تو پھر ہیزل ووڈ گابا میں ہونے والے میچ میں شرکت کرتے۔ اپنی 26 ویں سالگرہ منانے والے جوش ہیزل ووڈ

TOPPOPULARRECENT