Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / ہیلاری کی ٹرمپ پر سبقت برقرار

ہیلاری کی ٹرمپ پر سبقت برقرار

واشنگٹن ۔ /11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن نے ڈونالڈ ٹرمپ کے مقابل دو ہندسی سبقت برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ ریپبلکن لیڈر کی مقبولیت اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد تیزی سے گھٹتی دکھائی دے رہی ہے  جس میں ریپبلکن امیدوار کو خواتین کے تعلق سے فحش تبصرے کرتے ہوئے دکھایا گیا ۔ ادارہ پی آر آر آئی / دی اٹلانٹک کے جاری کردہ تازہ ترین پول کے مطابق ہیلاری (49 فیصد) کو ٹرمپ (38 فیصد) کے خلاف 11 فیصدی پوائنٹس کی برتری حاصل ہے ۔ اسی طرح کا پول اسی ادارہ نے دو ہفتے قبل بھی منعقد کیا تھا جس میں دونوں امیدوارمقبولیت میں مساوی تھے۔

ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والے کتے کو مقابلہ میں پہلا انعام
لندن ۔ 11 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں بہترین لباس پہننے والے کتوں کے درمیان منعقد کئے گئے مقابلہ میں ایک ایسے کتے کو پہلے انعام کا مستحق قرار دیا گیا جس کے لباس پہننے کا انداز اور بالوں کے اسٹائیل کے علاوہ اس کی شکل بھی امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھتی تھی۔ 3 سالہ کتا اسپوڈ نے مقابلہ میں حصہ لیتے وقت سوٹ پر سلک کی نیلی ٹائی بھی لگا رکھی تھی اور اس طرح اس نے مقابلہ میں شریک دیگر کتوں کو لباس پہننے کے منفرد انداز سے مات دیدی ۔ اخبار ڈیلی میرر کے مطابق مقابلہ کے ججس نے جب اسپوڈ کا لباس ، بال اور چہرہ دیکھا تو انہیں ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی یاد آگئی۔ لہذا پہلے انعام کا مستحق اسپوڈ کو ہی قرار دیا گیا جو لنکا شائر میں اپنے مالک کے ساتھ رہتا ہے ۔ اس مقابلہ میں جملہ 82 کتوں کے حصہ لیا تھا ۔ دریں اثناء بنانا م ون کلاتھنگ کے مینجنگ ڈائرکٹر الیکس گریس نے کہا کہ یوں تو ہر کتا بہترین لباس زیب تن کئے ہوئے تھا ۔ تاہم اسپوڈ اس لئے منفرد رہا کیونکہ وہ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے کے علاوہ لباس بھی ٹرمپ کے انداز میں زیب تن کیا ہوا تھا۔ اسپوڈ کی تصاویر دیکھنے کے بعد ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہوگیا۔

امریکی جریدے کے مطابق ٹرمپ بدترین صدارتی امیدوار
واشنگٹن۔ 11 ۔ اکتوبر (س یاست ڈاٹ کام) امریکہ کے مشہور میگزین ’فارن پالیسی‘ نے ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی تاریخ میں کسی بڑی پارٹی کی جانب سے بدترین صدارتی امیدوار قرار دے دیا۔فارن پالیسی میگزین نے صدارتی انتخاب کے لیے ہلاری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کر دیا، واضح رہے کہ فارن پالیسیمیگزین نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صدارتی امیدوار کی حمایت کی ہے۔

 

مباحثے کے بعد بھی ٹرمپ اور ہلاری کے درمیان لفظی جنگ جاری
واشنگٹن ۔ 11 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہلاری کلنٹن اور ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان دوسرے مباحثے کے بعد بھی تندو تیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب میں ہلاری کلنٹن کا کہنا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کو مباحثے کے دوران معذرت کرنی چاہیے مگر انہوں نے ہمیشہ کی طرح حملے کرنا جاری رکھا۔جس پر ٹرمپ نے فوراً ہی ردعمل دیا۔پینسلوانیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے خبر دار کیا کہ اگر ان سے متعلق مزید ریکارڈنگز جاری کی گئیں تو وہ ہلاری اور ان کے شوہر بل کلنٹن کے خلاف حملے تیز کر دیں گے۔ٹرمپ نے بل کلنٹن کے خراب برتاؤ کا ذمے دار بھی ہلاری کو ٹھہرایا اور کہا کہ ہلاری کو اپنے شوہر کا علم تھا مگر انہوں نے بل کو روکا نہیں اور الٹا منظر عام پر آکر خواتین سے محبت جتائی۔ہلاریمنافق ہیں۔ توقعات کے برعکس دونوں امیدواروں کے درمیان دوسرے مباحثے کو ٹیلی ویژن پر دیکھنے والے ناظرین کی تعداد صرف 6کروڑ 36لاکھ رہی۔ جبکہ پہلے مباحثے کو 8کروڑ 40لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔

TOPPOPULARRECENT