Wednesday , June 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہیلتھ پرائمری سنٹر یلاریڈی پیٹ کی تنقیح

ہیلتھ پرائمری سنٹر یلاریڈی پیٹ کی تنقیح

گمبھی راؤ پیٹ /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ ڈیویژن کے یلاریڈی پیٹ منڈل مستقر میں واقع ہیلتھ پرائمری سنٹر کا آج اچانک آر ڈی او مسٹر بھکشا نائیک معائنہ کیا ۔ اس موقع پر دواخانہ میں 16 منجملہ اسٹاف ممبروں کے 13 افراد غائب تھے ۔ جس پر آر ڈی او نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نوکری انجام دینے کیلئے ماہانہ ہزاروں روپئے خرچ کر ر

گمبھی راؤ پیٹ /17 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ ڈیویژن کے یلاریڈی پیٹ منڈل مستقر میں واقع ہیلتھ پرائمری سنٹر کا آج اچانک آر ڈی او مسٹر بھکشا نائیک معائنہ کیا ۔ اس موقع پر دواخانہ میں 16 منجملہ اسٹاف ممبروں کے 13 افراد غائب تھے ۔ جس پر آر ڈی او نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نوکری انجام دینے کیلئے ماہانہ ہزاروں روپئے خرچ کر رہی ہے لیکن اکثر ملازمین اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتتے ہوئے لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ آر ڈی او نے سرکاری ملازمین کو انتباہ دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناس ملازم کی طرح انجام دیتے ہوئے عوامی خدمات میں جٹے رہے ورنہ ملازمت سے غفلت برتنے کے پاداشت میں انہیں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے گا ۔ آر ڈی او نے اس معائنہ کے موقع پر وہاں موجود مریضوں سے ان کے مرض سے متعلق مختلف اقسام کی معلومات حاصل کی اور مختلف اقسام کے رجسٹرز کا بھی مشاہدہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ متعددی امراض سے نجات حاصل کرنے کیلئے ماحول کو صاف و شفاف رکھیں ۔ اس موقع پر تحصیلدار پون کمار وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT