Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / ہیلتھ کیئر پر بات چیت کیلئے ارکان پارلیمنٹ لنچ پر مدعو

ہیلتھ کیئر پر بات چیت کیلئے ارکان پارلیمنٹ لنچ پر مدعو

واشنگٹن۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ہیلتھ کیئر پر بات چیت کرنے کیلئے سبھی ریپبلکن ارکان پارلیمنٹ کو ظہرانہ پر مدعوکیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہیلتھ کیئر نے اب ایک تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے ۔ ٹرمپ نے حفظان صحت سے متعلق نئے بل کی وجہ سے ریپبلکنز سے اوباماکئیر کو ‘منسوخ ‘ کرنے اور ایک نئی اسکیم شروع کرنے کی اپیل کی تھی۔

ٹرمپ،ہنٹس مین کو روس کیلئے
سفیر نامزد کریں گے
واشنگٹن۔19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اوٹا کے سابق گورنر ہنٹس مین کو روس میں امریکہ کا نیاسفیر نامزد کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ اس کا اعلان شام تک ہوسکتا ہے اور اس کے بعد انہیں سنیٹ سے منظوری بھی مل جائے گی۔ ہنٹس مین قبل ازیں 2009 سے 2011 تک اوباما سرکار میں چین میں امریکی سفیر رہ چکے ہیں۔وہ پانچ صدور کے عہد میں کام کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT