Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ نہیں تو پٹرول نہیں۔قانون پر جلد ہی حیدرآباد و سکندرآباد میں عمل کیا جائے گا

ہیلمٹ نہیں تو پٹرول نہیں۔قانون پر جلد ہی حیدرآباد و سکندرآباد میں عمل کیا جائے گا

حیدرآباد 14جون (سیاست نیوز ) ہیلمٹ نہیں تو پٹرول نہیں قانون پر جلد ہی تلنگانہ کے دونوں جڑواں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں عمل کیا جائے گا ۔ ٹو وہیلر گاڑیاں چلانے والوں کیلئے صد فیصد ہیلمٹ کے استعمال کے مقصد سے حیدرآباد ٹریفک پولیس یہ منصوبہ رکھتی ہے ۔ ٹریفک پولیس ہیلمٹ پہننے والے ٹو وہیلر سواروں کو ہی پٹرول فروخت کرنے کے منصوبہ پر غور کررہی ہے ۔ 2 جون سے ضلع عادل آباد میں اس قانون پر پہلے ہی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ کیرل ‘ دہلی اور مدھیہ پردیش میں بھی اس قانون پر عمل کیا جارہا ہے ۔ تاہم حیدرآباد میں جولائی سے اس کے نفاذ کا امکان ہے ۔ ٹریفک پولیس کا ماننا ہے کہ اس نئے قانون سے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہننے پر مجبور ہوجائیں گے کیونکہ ابھی بھی کئی موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ نہیں پہن رہے ہیں۔ حال ہی میں روڈ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ اور پولیس کی اعلی سطحی میٹنگ میں پائلٹ اسکیم کے طور پر اس قانون پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کے بعد ریاست بھر میں اس پر عمل کیا جائے گا ۔ پٹرول پمپ کے مالکین سے بھی اس سلسلہ میں رائے حاصل کی گئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT