ہیلمٹ نہ پہننے پر پولیس کا تعاقب، بچنے کی کوشش میں موٹر سیکل کی ویان کے نیچے آگئی، حاملہ خاتون ہلاک

ٹریچی (ٹاملناڈو) 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کے ضلع ٹریچی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک حاملہ خاتون اُس وقت ویان کے نیچے آکر ہلاک ہوگئی جب ایک پولیس ملازم نے ہیلمٹ نہ پہننے موٹر سیکل سوار کا تعاقب کیا ، بچنے کی کوشش میں خاتون کے شوہر جو موٹر سیکل چلارہا تھا مخالف سمت سے آنے والی ایک ویان سے ٹکرا گیا ۔ جس کے نتیجہ میں حاملہ خاتون برسر موقع ہلاک جبکہ شوہر شدید زخمی ہوگیا۔ عوام نے اس واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے خاطی پولیس ملازم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے خاطی انسپکٹر کامراج کو حراست میں لے لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT