Friday , April 27 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہیلمٹ کا استعمال ناگزیر: پولیس کمشنر

ہیلمٹ کا استعمال ناگزیر: پولیس کمشنر

نظام آباد :23؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے صحافت کیلئے جاری کردہ اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ پولیس کمشنر کے علاقہ میں ٹو وہیلر چلانے والے موٹر سیکل راں لازمی طور پر ہیلمٹ کا استعمال کریں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سیکل چلانے اور ٹریبل رائیڈنگ کرنے کی صورت میں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سیکل راں عام طور پر اپنے بالوں کا لحاظ رکھتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال سے گریز کررہے ہیں جبکہ حادثات پیش آنے کی صورت میں جان کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے جس سے خاندان متاثر ہونے کے امکانات ہیں ۔ ہیلمٹ استعمال کرنے کی صورت میں حادثہ پیش آئے تو اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ سڑک حادثہ میں محفوظ رہ سکتے ہیں اپنے خاندان کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کا استعمال کریں ۔ پولیس کی جانب سے ڈرنک اینڈڈرائیوکے کیس بھی درج کئے جارہے ہیں موٹر سیکل چلانے والے تمام افراد اپنے کاغذات کو ساتھ رکھیں تو بہتر ہوگا ورنہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT