Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ کا لزوم، موٹر سیکل سواروں کیخلاف خصوصی مہم

ہیلمٹ کا لزوم، موٹر سیکل سواروں کیخلاف خصوصی مہم

حیدرآباد ۔ /4 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس ہیلمٹ کا لزوم کو یقینی بنانے کیلئے پھر ایک مرتبہ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرے گی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر رنگاناتھ نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی کمیٹی برائے روڈ سیفٹی وقفہ وقفہ سے ہیلمٹ کے قانون پر عمل آوری اور اس سلسلے میں کارروائی کا جائزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ قانون کی خلاف ورزی موٹر سائیکل سوار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ہیلمٹ پہنے ہوئے نہ دیکھنے پر اس کا انشورنس ، گاڑی کا پولیشن ، ڈرائیونگ لائسنس اور زیرالتواء ٹریفک چالانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اتنا ہی نہیں ہیلمٹ لزوم کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو ٹریفک ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں کونسلنگ لازمی کردی جائے گی اور بعض کیسیس میں ان کی موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی  ہے کہ ہیلمٹ کے قانون پر عمل آوری کیلئے ٹریفک پولیس کا تعاون کریں ۔

TOPPOPULARRECENT