Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ کا لزوم ، ہائیکورٹ کا اظہار ستائش

ہیلمٹ کا لزوم ، ہائیکورٹ کا اظہار ستائش

حیدرآباد 16 مارچ (سیاست نیوز) ہائی کورٹ حیدرآباد کی دو رکنی بنچ نے ہیلمٹ قواعد پر عمل درآمد کے لئے تلنگانہ حکومت کی ستائش کی ہے۔ کارگذار چیف جسٹس دلیپ بھوسلے اور جسٹس پی نوین راؤ نے آندھراپردیش حکومت کو ہدایت دی کہ وہ ٹو وہیلرس چلانے والوں پر ہیلمٹ کو لازمی کرنے سے متعلق اپنی تجویز پیش کرے۔ بنچ نے ٹو وہیلرس سواروں پر ہیلمٹ کے لزوم سے متعلق تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ بنچ وی راما راؤ کی درخواست کی سماعت کررہی ہے جس میں استدعا کی گئی کہ موٹر وہیکلس ایکٹ کی دفعہ 129 اور آندھراپردیش موٹر وہیکلس قواعد 1989 پر عمل آوری نہ کرنے پر حکومت کے خلاف کارروائی کرے۔یہاں اس بات کا ذکر بے جا نہ ہوگا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کے بعد حکومت تلنگانہ نے ہیلمٹ پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنارہی ہے۔

تلنگانہ اسمبلی میں اپوزیشن کی تحریکات التواء نامنظور
حیدرآباد۔ 16 ۔ مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی میں آج اپوزیشن کی تین تحریکات التواء نامنظور کردیا گیا۔ اسپیکر مدھوسدن چاری نے تلگو دیشم ، سی پی آئی اور سی پی ایم کی علحدگہ تحریکات کو نامنظور کرتے ہوئے دیگر قاعدہ کے تحت مسائل کو پیش کرنے کا مشورہ دیا۔ تلگو دیشم کے ریونت ریڈی نے سرکاری ملازمین کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک پیش کی تھی۔ سی پی آئی کے رویندر کمار نے ریاست میں پانی کی شدید قلت کا مسئلہ پیش کیا۔ سی پی ایم کے ایس راجیا نے شیڈول علاقوں میں مزدوروں کو بنیادی تنخواہوں سے محروم رکھنے پر مباحث کی مانگ کی۔

TOPPOPULARRECENT