Sunday , December 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خلاف انتباہ

ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خلاف انتباہ

کیرامیری۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کیرا میری سب انسپکٹر نے ہیلمٹ کے بغیر موٹر سیکل چلانے پر سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔ تفصیلات کے بموجب کیرا میری منڈل کے سب انسپکٹر ایم رمیش نے آج کیرا میری کے مختلف مقامات پر موٹر گاڑیوں کے دستاویزات کی تنقیح کی۔ اس موقع پر انہوں نے کئی موٹر گاڑیوں کے دستاویزات نامکمل ہونے پر ان پر جرمانہ عائد کیا اور بالخصوص موٹر سیکل سواروں کو دستاویزات کے ساتھ ہیلمٹ نہ ہونے پر بھی جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سیکل سواروں کو دستاویزات نامکمل ہونے پر ان کے ساتھ کچھ رعایت کی جائے گی لیکن ہیلمٹ نہ ہونے پر ان کے خلاف سخت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

آتشزدگی کا واقعہ
زرعی مشینوں کو نقصان
بھیمگل۔/20اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مورتاڑ منڈل کے موضع دنکل میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں منجملہ چار لاکھ روپیوں کا نقصان ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب گاؤں کے زرعی پائپ،  ساگوان کی لکڑی ،، زرعی مشین تقریباً جل کرخاکستر ہوگئے۔ مقامی سرپنچ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے گھاس میں ماچس کی تیلی وغیرہ پھینکنے سے یہ حادثہ پیش آیا جس سے تقریباً4لاکھ روپیوں کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ مقامی پولیس نے پہنچ کر کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT