Wednesday , January 16 2019

ہیلمٹ کے بغیر پارکنگ نہیں

حیدرآباد6  مارچ (سیاست نیوز) ٹو وہیلرس چلانے والوں پر ہیلمٹ کے لزوم کو اس وقت مزید تقویت ملی جبکہ دونوں شہر حیدرآباد اور سکندرآباد میں شاپنگ مالس میں بغیر ہیلمٹ والے ٹو وہیلر سوار کو گاڑی پارکنگ کی اجازت نہیں ہے۔ مالس میں ہیلمٹ نہیں تو پارکنگ کی اجازت بھی نہیں اصول پر عمل شروع ہوگیا ہے۔ دو سو سے زائد ایسے مقامات پر پارکنگ کی گنجائش رہنے کے باوجود بغیر ہیلمٹ والے موٹر سیکل سواروں کو گاڑی ٹھہرانے کی اجازت نہیں ہے۔ مالس کو اس تعلق سے اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے محکمہ جات داخلہ اور لیبر سے تال میل کے ذریعہ احکام جاری کئے ہیں۔ نئے قواعد سے متعلق پارکنگ مقامات پر پوسٹرس لگادیئے گئے ہیں۔ حیدرآباد میں روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹیز کے دفاتر حیدرآباد کلکٹر آفس اور دیگر سرکاری دفاتر میں بھی بغیر ہیلمٹ والے ٹو وہیلرس سواروں کا داخلہ منع کردیا گیا ہے۔ دوسرے دفاتر میں بھی ایسی پابندی لگائی جانے والی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT