Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلمٹ کے لزوم سے دستبرداری کا مطالبہ

ہیلمٹ کے لزوم سے دستبرداری کا مطالبہ

تلنگانہ ٹو وہیلرس رائیڈرس اسوسی ایشن کا بیان
حیدرآباد 6 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ٹو وہیلر رائیڈرس اسوسی ایشن نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ ہیلمٹ کے لزوم سے متعلق مدون کردہ قانون ایم وی ایکٹ 129 سے فوری دستبرداری اختیار کرتے ہوئے قانون میں ترمیم کرے بصورت دیگر احتجاجی مظاہرے منظم کرنے کا انتباہ دیا۔ یہ بات آج یہاں کنوینر اسوسی ایشن مسٹر محمد امان اللہ خان نے پریس کانفرنس میں بتائی۔ انھوں نے مرکزی حکومت کی جانب سے دو پہیے والی گاڑیوں کی ڈرائیونگ کرنے والوں کو ہیلمٹ کے لزوم کے قانون پر سختی سے عمل کرنے کے فیصلہ کی شدید مذمت کی اور حکومت پر الزام عائد کیاکہ وہ محض ہیلمٹ تیار کرنے والی کمپنیوں کو نفع پہنچانے کی غرض سے بین الاقوامی کمپنیوں کے دباؤ میں آکر ہیلمٹ کے لزوم کے نام پر زائد بوجھ عائد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر تلنگانہ سے اپیل کی کہ وہ MV Act 129 قانون میں ترمیم کیلئے مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالیں تاکہ ٹو وہیلرس رائیڈرس کو راحت مل سکے۔ اس موقع پر اسوسی ایشن قائدین مسرز محمد دستگیر، جے رویندر ، کے لکشمی نرسیا، مرزا رفعت اللہ بیگ ، محمد فاروق بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT