Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ہیلی کاپٹرس سودے بازی میں فرد جرم پیش

ہیلی کاپٹرس سودے بازی میں فرد جرم پیش

نئی دہلی۔15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے تازہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے برطانوی شہری اور مبینہ درمیانی آدمی کرسچین مائیکل جیمس اور چند اس کے ہندوستانی ساتھیوں کے نام شامل کئے ہیں۔ جنہوں نے 3,600 کروڑ روپئے مالیتی وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرس سودے کی تحقیقات کے بموجب رقومات کی غیرقانونی منتقلی سے مربوط ہیں۔ 1300 صفحات پر مشتمل استغاثہ کی شکایت خصوصی انسداد رقومات کی غیرقانونی منتقلی قانون کی عدالت میں جاریہ ہفتہ کے اوائل میں پیش کردی گئی ہے جس کے بموجب اس مقدمہ کی تحقیقات کرنے والے محکمہ کو پتہ چلا ہے کہ مائیکل نے 3 کروڑ یورو آگسٹا ویسٹ لینڈ کمپنی نے حاصل کئے تھے جو کمپنی کی جانب سے 12 ہیلی کاپٹرس کی خریداری کا سودا اس کو حاصل کرنے کے معاوضہ میں بطور رشوت ادا کئے گئے تھے۔ انہیں حقیقی ادائیگیوں کی صورت دی گئی تھی۔ ملک میں کئی معاہدے دکھائے گئے تھے۔ عدالت توقع ہے کہ جلد ہی ضمنی فرد جرم کو نوٹ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT