Saturday , August 18 2018
Home / Top Stories / ہیلی کاپٹر حادثہ میں پانچ ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثہ میں پانچ ہلاک

نیویارک ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیویارک شہر کے ایسٹ دریا میں اتوار کی شب ایک ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ دریا میں گرنے کے بعد ہیلی کاپٹر اُلٹ گیا جس میں سوار تمام پانچوں مسافرین ہلاک ہوگئے ۔ دریں اثناء نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے بھی آج صبح اسوسی اینڈ پریس کو پانچ افراد کی ہلاکت کی توثیق کی ۔ جائے حادثہ پر موجود ایک شخص نے حادثہ کی ویڈیو بھی تیار کی ہے جسے ٹوئیٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے اور اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ہیلی کاپٹر پانی میں گرنے کے بعد الٹ گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ایک فوٹو شوٹ کییلئے ہیلی کاپٹر کو کرائے پر حاصل کیا گیا تھا جو نیویارک میئر کی رہائش گاہ کے قریب جو دریائے ایسٹ کے قریب واقع ہے ، حادثہ کا شکار ہوگیا جبکہ پائلٹ کو بچالیاگیا ہے جسے ایک دیگر کشتی کے ذریعہ کنارے تک پہنچایا گیا۔ تمام پانچوں ہلاک مسافرین کی نعشوں کو رسی کے ذریعہ باہر نکالا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT