Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، دو ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، دو ہلاک

مونٹریال (کینیڈا) ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی کینیڈا میں ایک ہیلی کاپٹر کے ایک پاور لائن سے ٹکرا جانے کے حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء پولیس نے بتایا کہ حادثہ کے وقت ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ تاہم تکنیکی خرابی کے باعث وہ زمین پر گر پڑا جس کے نتیجہ میں اس کا ٹکراؤ وہاں موجود پاور لائن سے بھی ہوگیا جسے فلیٹ لینڈ ایریا کہا جاتا ہے۔ حادثہ میں واحد بچ جانے والے شخص کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جس کی ہنوز شناخت نہیں ہوئی ہے۔ حادثہ کے بعد اس علاقہ میں موجود ہزاروں مکانات کی برقی سربراہی منقطع ہوگئی۔

TOPPOPULARRECENT