Sunday , November 19 2017
Home / پاکستان / ہیلی کاپٹر حادثہ: 12 لاشوں کی شناخت کیلئے DNA ٹیسٹ

ہیلی کاپٹر حادثہ: 12 لاشوں کی شناخت کیلئے DNA ٹیسٹ

اسلام آباد۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی حکام نے جمعرات کو ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں پانچ میجرز سمیت 12 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔جمعہ کو تمام 12 مسخ شدہ لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ایبٹ آباد کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کی گئیں۔ ائیر ایمبولنس میں تبدیل کیا جانے والا حادثہ کا شکار روسی ساختہ ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ایک شدید زخمی سپاہی کو گلگت میں لینے جا رہا تھا کہ مانسہرہ سے 40 کلومیٹر دور مہاڑ کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔مانسہرہ کے ضلعی پولیس افسر نجیب الرحمان نے بتایا کہ ریسکیوآپریشن مکمل ہوچکا اور تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 12 لاشیں نکال کر ایبٹ آباد منتقل کر دی گئیں۔جمعرات کی پوری رات اور جمعہ کی صبح تک جاری رہنے والے راحت کاری آپریشن میں مقامی افراد، پولیس اور فوج نے حصہ لیا۔جائے حادثہ پر سب سے پہلے پہنچنے والوں میں شامل ایک مقامی شخص نے بتایا ہیلی کاپٹر کے پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد دو زور دار دھماکے ہوئے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں خراب موسم کو حادثہ کی وجہ قرار دیا گیا ۔ رمی ایوی ایشن کی ایک ٹیم نے وسیع علاقے میں پھیلے ہیلی کاپٹر کے ملبے اور دوسرے فرانسک شواہد اکھٹے کیے۔

TOPPOPULARRECENT