Wednesday , November 22 2017
Home / سیاسیات / ہیلی کاپٹر معاملت ‘ سونیا کا کوئی رول نہیں : انٹونی

ہیلی کاپٹر معاملت ‘ سونیا کا کوئی رول نہیں : انٹونی

نئی دہلی 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر معاملت میں رشوت کے الزامات سامنے آنے کے بعد سابق وزیر دفاع اے کے انٹونی نے آج کانگریس صدر سونیا گاندھی کی مدافعت کی اور کہا کہ ان ہیلی کاپٹرس کے حصول میںسونیا گاندھی کا کوئی رول نہیںہے اور بی جے پی سونیا گاندھی کا نام اس معاملت میں گھسیٹ کر خود ہنسی کا موضوع بن جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قائدین یہ دعوی کر رہے ہیں کہ سی بی آئی دو ماہ میں خاطیوں کا پتہ چلائیگی ۔ ایسا دعوی تحقیقاتی ایجنسی کیلئے ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی در اصل بی جے پی کی ہدایت پر کام کر رہی ہے ۔ بی جے پی کے قائدین کے بیانات سے یہی بات ظاہر ہو رہی ہے ۔ انہیں افسوس ہو رہا ہے ۔ سی بی آئی کے امیج کو اس طرح متاثر نہیں کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کا کوئی رول نہیںہے ۔ سونیا کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ہیلی کاپٹرس صدر جمہوریہ ‘ نائب صدر اور وزیر اعظم کے استعمال کیلئے تھے اور اس میں سونیا گاندھی کا کوئی رول نہیں ہے ۔ ایک اطالوی عدالت نے خود بھی یہ بات واضح کردی ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی پر الزام عائد کرتے ہوئے خود بی جے پی کے قائدین ہنسی مذاق کا موضوع بن جائیں گے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT