Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شہر کا نظارہ

ہیلی کاپٹر کے ذریعہ شہر کا نظارہ

حیدرآباد۔/11جنوری ، ( سیاست نیوز) محکمہ سیاحت تلنگانہ کی جانب سے دونوں شہروں کا فضائی نظارہ کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ 6 روزہ اس پروگرام کے ذریعہ شہریوں کو ہیلی کاپٹر کی سواری کرتے ہوئے شہر کا نظارہ کروایا جائے گا۔ 12تا 17جنوری انٹر نیشنل کائیٹ فیسٹول کے حصہ کے طور پر یہ منفرد پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ نیکلیس روڈ سے ہیلی کاپٹر کی سواری کا آغاز ہوگا اور طائرانہ منظر جیسے ٹینک بنڈ، مجسمہ بدھا، لمبنی پارک، این ٹی آر گارڈنس ، برلا مندر، آئی میکس، سنجیوا پارک جیسے مقامات کا نظارہ ہوگا۔1500  فٹ کی بلندی پر 10 منٹ تک ہیلی کاپٹر کی سواری کروائی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT